اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فوج کے تازہ دم دستے پارلیمنٹ ہاوس پہنچنا شروع ہو گئے ہیں تاکہ وہ ریڈ زون کی سیکیورٹی سنبھال سکیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ شہر کے تمام پیٹرول پمپس اور فیول سینٹرز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
.......
/169